مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران صیہونیوں کی ممکنہ کارروائی کے جواب کے لیے پوری طرح تیار ہے اور اگر اسرائیل نے حماقت کی تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران کی جوابی کارروائی پوری شدت سے عمل میں لائی جائے گی۔
مذکورہ ذریعے نے بتایا کہ ایران کے منصوبے میں متعدد قسم کے باہمی اور مخصوص حملے ہیں، تاہم یہ صیہونیوں کی کارروائی کی نوعیت پر منحصر ہے، اور ان میں سے ایک یا زیادہ پر عمل درآمد کے بارے میں فوری فیصلہ کیا جائے گا۔
ایران کے پاس اسرائیل میں اہداف کی ایک فہرست ہے، اور وعدہ صادق 2 نے یہ ثابت کیا کہ ہم جہاں چاہیں مار سکتے ہیں۔
منگل کے روز، اسلامی جمہوریہ نے آپریشن وعدہ صادق 2 کے ایک حصے کے طور پر مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی فوج کے ہوائی اور انٹیلی جنس اڈوں پر سینکڑوں میزائل داغے۔
ایران کی جانب سے یہ جوابی کارروائی فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ، حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور جنرل عباس نیل فروشان کے قتل کے ردعمل میں کی گئی۔
آپ کا تبصرہ